مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ کے جانشین مرحوم جنرل محمد حجازی کی یاد میں محلاتی سٹی میں مقبرہ شہداء میں کل بروز اتوار مجلس ترحیم منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپاہ قدس کے جانشین کا 18 اپریل مطابق 29 فروردین 1400 شمسی میں 65 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا تھا۔مرحوم جنرل محمد حجازی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں سے متاثر ہوئے تھے۔ انھوں نے سپاہ اور رضآکار فورس میں مختلف عہدوں پر فائز رہ کر گرانقدر خدمات انجام دیں۔