امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہوگی۔

سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر نے جمعہ کو شیڈول کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل ہوگا، یہ ایک مکمل اور منصفانہ ٹرائل ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔ وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔