مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوب میں فلسطینی علاقہ پر شدید بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں غزہ کے جنوب میں واقع علاقہ کو نشانہ بنایا ہے ۔ اسرائيل نے کل سے غزہ کے اطراف میں جنگی مشقوں کا آغاز کررکھا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوجی مشقیں منگل سہ پہر تک جاری رہیں گی۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں فلسطینیوں کے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 18 جنوری 2021 - 12:00
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے جنوب میں فلسطینی علاقہ پر شدید بمباری کی ہے۔