پاکستان کے انسداد منشیات ادارے کے اہلکاروں نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم کے حکام کے ساتھ ملکر بحرعرب کے کھلے سمندر میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے انسداد منشیات ادارے کے اہلکاروں نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم کے حکام کے ساتھ ملکر بحرعرب کے کھلے سمندر میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔پاکستانی فورسز نے آپریشن میں 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں الحماد نامی بوٹ سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 16 ارب 3 کروڑ روپے بنتی ہے، اور پی ایس ایم اے کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایجنسی سمندر میں سازگار ماحول کے انتظامات اور بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔