اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2020 - 14:28

حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگيا ہے۔ آیت اللہ محمد یزدی سن 1310 ہجری شمسی میں ایک دینی اور علمی گھرانے میں پیدا ہوئے انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی اور پھر وہ حوزہ علمیہ قم تشریف لائے اور قم میں مدرسہ فیضہ میں مقیم رہے انھوں نے حضرت امام خمینی (رہ) سے اجتہاد کا اجازت نامہ بھی حاصل کیا۔ مرحوم آیت اللہ یزدی نے آیت اللہ بروجردی، آیت اللہ اراکی ، آیت اللہ شیخ محمد تقی آملی، آیت اللہ شاہرودی کے دروس میں شرکت کی اور حضرت امام خمینی (رہ) کے درس خارج کے ایک کامل دورے میں بھی حصہ لیا۔ مرحوم آیت اللہ یزدی نے شہنشاہی نظام کے خلاف اسلامی تحریک میں بھی اہم کردار ادا کیا ، انھوں نے جامعہ مدرسین کی تاسیس اور تشکیل کے آغاز سے جامعہ کے ساتھ تعاون شروع کردیا ، مرحوم آیت اللہ محمد یزدی ہمیشہ اسلامی نظام کے حامی اور حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مضبوط بازو تھے۔ وہ گارڈين کونسل کے رکن ، ایرانی عدلیہ کے سربراہ  کے عہدے کے علاوہ کئی اعلی عہدوں میں فائز رہے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔