مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف اور توہین آمیز بیان پر مشرق وسطیٰ کے کئی اسلامی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر " بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹس" اور" بائیکاٹ فرانس" کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم کے بعد کویت کی مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا لی گئیں۔
واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور یونیسکو فرانس میں کویتی مشن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کردیا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی فرانس کے صدر میکرون کے اسلام مخالف اور توہین آمیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قراردیا ہے۔