مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 14 لاکھ 94 ہزار 389 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 36 ہزار 462 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 94 لاکھ 41 ہزار 84 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 74 ہزار 170 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار 843 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 27 ہزار 409 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 85 لاکھ 84 ہزار 850 ہو چکی ہے۔