کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سےکیسز میں اضافہ ہونے کے باعث آئرلینڈ میں آج رات سے 6 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سےکیسز میں اضافہ ہونے کے باعث آئرلینڈ میں آج رات سے 6 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

 آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ آئرلینڈ پہلا یورپی ملک ہوگا جس نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن دوبارہ کیا۔ آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم لیو ورڈکر نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ 6 ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریبا 150,000 افراد نوکریوں سے محروم ہو جائیں گے۔

محکمہ صحت آئرلینڈ کے مطابق کورونا وائرس سے تقریبا 51 ہزار افراد متاثر جبکہ 1850 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ ستمبر کے آغاز سے کورونا کیسز میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن کےدوران اسکولز کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ریستوران صرف ٹیک آؤٹ خدمات انجام دیں سکیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر غیر ضروری کاروبار کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔