مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
عراق اور ایران کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے پر بھی تاکید کی ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کیا تھا اس سفر میں فواد حسین نے ایرانی وزير خارجہ ظریف، صدر حسن روحانی اور اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی تھی۔