امریکی اخبار کی رپورٹ کےمطابق بھارت میں دیہاتی آبادی کورونا وائرس کو خطرہ نہیں سمجھتی جس کی وجہ سے بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد امریکہ سے بڑھ سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار کی رپورٹ کےمطابق بھارت میں دیہاتی آبادی کورونا وائرس کو خطرہ نہیں سمجھتی جس کی وجہ سے بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد امریکہ سے بڑھ سکتی ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت میں یومیہ کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد امریکہ سے کہیں زیادہ ہے، جہاں کورونا وائرس کے یومیہ 10 لاکھ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق بھارتی دیہات میں موجود افراد کا کہنا ہے کہ انکی حکومت کورونا وائرس کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے، لہذا بھارت میں عدم احتیاط کی وجہ سے کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق دیہی علاقے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں، ملک کے دو تہائی اسپتال شہری علاقوں میں ہیں جوملک کی آبادی کا صرف ایک تہائی حصہ ہے۔