کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر دنیا بھر کے مختلف ممالک کے شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر دنیا بھر کے مختلف ممالک کے شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کینیڈین صوبے کیوبیک میں کورونا وائرس کی وباء کے گڑھ والے علاقوں میں سماجی اجتماعات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ کینیڈین حکومت نےکورونا وائرس کی پھیلتی ہوئی وباء کے سبب شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

اسپین کی مرکزی حکومت نے میڈرڈ میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔ ہسپانوی حکومت کا کہنا ہے کہ میڈرڈ میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی جائے گی۔

سوئیڈن کی حکومت نے تقریبات میں 50 سے زائد افراد کی شرکت کی اجازت کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ سوئیڈن اور دیگر یورپی ملکوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔