مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار 331 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 55 ہزار 286 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 78 لاکھ 54 ہزار 523 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 67 ہزار 829 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 71 لاکھ 72 ہزار 522 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 15 ہزار 849 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 77 لاکھ 24 ہزار 207 ہو چکی ہے۔
بھارت میں کورونا سے 1 لاکھ 4 ہزار 591 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 57 ہزار 131 ہو گئی۔
برازیل میں یہ وائرس 1 لاکھ 47 ہزار 571 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 70 ہزار 953 تک جا پہنچی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 82 ہزار 348 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 94 ہزار 608 ہو گئے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 486 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 65 ہزار 631 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 914 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 32 ہزار 929 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔