مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر کے ضلع جموں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نے خودکشی کر لی۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جموں کے علاقے گجنسو میں واقع ایک کیمپ میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے سب انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا لی۔