مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان فوجی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ آرمینیا اور آذر بائیجان کی فوجوں کے درمیان " نگور نو کارا باغ " کے مسئلے پر فوجی جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے باعث علاقے کی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ روس نے بھی فوری جنگ بندی کی اپیل کر دی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق آرمینیا نے آذر بائیجان کے دو ہیلی کاپٹرز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور وزارت دفاع کے ترجمان کا کہناتھا کہ آذربائیجان کے تین ٹینکوں کو بھی نشانہ بنا یا گیاہے لیکن فی الحال جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔ آرمینیا نے الزام عائد کیاہے کہ آذر بائیجان کی جانب سے حملے اور گولہ باری کی گئی ۔ آرمینیا نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر مارشل لاءکا اعلان کر دیاہے اور اپنی تمام فوجی سرحد پر تعینات کرنے کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں ۔ اس صورتحال کے پیش نظر روس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے آرمینیا اور آذر بائیجان سے جنگ بندی کرنے کی اپیل کی ہے ۔
آرمینیا اور آذر بائیجان دونوں ہی 1991 سے قبل سویت یونین کا حصہ تھے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے نگور نو کاراباغ کا تنازع ہے۔