مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 92 ہزار 347 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 23ہزار 60 ہو گئی۔
بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 92 ہزار 347 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 23ہزار 60 ہو گئی۔