پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 153 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 6,604 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 153 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 6,604 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستانی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31,681  ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک کیے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد 1,042,787 ہو گئی ہے، ٹیسٹوں کے بعد 6604 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد  پاکستان میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 171,666ہو گئی ہے جن میں سے 63,504 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ 3,382 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز65,163، پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد 64,216 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 20,790، بلوچستان میں 9,162، اسلام آباد میں کورونا کیسز 10,279، گلگت میں 1,253، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 803 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 1,347 تک پہنچ گئی ہے ، سندھ میں 1,013، کے پی کے میں 789 ، اسلام آباد میں 95 ، بلوچستان میں 100، گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔