پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پرمحمد باقر قالیباف کومبارکباد پیش کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پرمحمد باقر قالیباف کومبارکباد پیش کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے پیغام میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی حیثیت سے انتخاب اس بات کا مظہر ہے کہ ایرانی قوم اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کو آپ کی صلاحیتوں اور توانائیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

پاکستان کی وفاقی اسبملی کے اسپیکر نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے گہرے، دوستانہ، برادرانہ  اور دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کا خواہاں ہے اورامید ہے کہ  آپ کی مدیریت اور ہدایت میں دونوں ممالک کے  باہمی تعلقات کو مزید استحکام اور فروغ ملےگا۔

پاکستانی اسپیکر اسد قیصر نے اپنے پیغام محمد باقر قالیباف کو اعلی پارلیمانی وفد کے ہمراہ  دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔