مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار اسرائیل ھیو م نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری قائم کرنے کے اعلان پر یورپی یونین نے اسرائیل پرپابندیاں عائد کرنے پرغور شروع کیا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق یورپی ممالک کو امریکہ کے سنچری ڈیل منصوبے پرعمل درآمد کرتے ہوئے مزید فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کے اعلان پر گہری تشویش ہے اور یورپی یونین اس حوالے سے اسرائیل پرپابندیوں پرغور کررہی ہے۔
یورپی یونین کے مندوبین کے اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے غرب اردن کے بعض علاقوں ، وادی اردن اور بحر مردار کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی کوششوں اور ان پر رد عمل پرغور کیا گیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل کے خلاف یورپی یونین میں اقدامات میں یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل پیش پیش ہیں جو گذشتہ کئی سال سے اسرائیل مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے غرب اردن، وادی اردن اور بحر مردار کو اسرئیلی ریاست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔