مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمنٹ اور خبـرگان کونسل کے انتخابات میں ایرانی عوام کی بھر پور ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کے پیش نظر ووٹنگ کے وقت میں رات 10 بجے تک توسیع کردی گئی ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ اور الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ جب تک پولنگ اسٹیشنوں پر لوگ موجود رہیں گے ووٹنک کا عمل جاری رہےگا۔ رحمانی فضلی نے کہا کہ ووٹنگ کے وقت میں رات 10 بجے تک توسیع کردی گئی ہے۔