مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں سے جنوبی ساحل کے راستے سے ملائیشیا جانے کی کوشش کرنے والے روہینگیا مہاجرین کی کشتی سمندر میں اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کیمپوں میں مقیم خاندانوں نے بہتر مستقبل کی تلاش میں ملائیشیا جانے کے لیے جنوبی ساحلوں کا انتخاب کیا تاہم جزیرہ مارٹین کے نزدیک مہاجرین کی کشتی مسافروں کا بوجھ برداشت نہ کرسکی اور اُلٹ گئی۔ملائیشیا کے کوسٹل سیکیورٹی یونٹوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں 124 افراد سوار تھے جن میں سے 70 مسافروں کو بچالیا گیا ہے جب کہ 14 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ تاحال 40 سے زائد مسافر لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 فروری 2020 - 16:00
بنگلہ دیش کے کیمپوں سے جنوبی ساحل کے راستے سے ملائیشیا جانے کی کوشش کرنے والے روہینگیا مہاجرین کی کشتی سمندر میں اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔