عرب لیگ نے فلسطینی صدر کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ٹرمپ کا دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا ہے البتہ عرب ممالک میں سعودی عرب، بحرین اور امارات نے صدی معاملے کی حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےعرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ نے فلسطینی صدر کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ٹرمپ کا دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا ہے البتہ عرب ممالک میں سعودی عرب، بحرین اور امارات نے صدی معاملے کی حمایت کی ہے۔  اطلاعات کے مطابق مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین سے متعلق پیش کردہ دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا۔رپورٹس کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں فلسطینیوں کو کوئی حقوق نہیں دئیے گئے، عرب ممالک کی جانب سے دوریاستی حل کے نفاذ کیلئے امریکہ سے کو ئی تعاون نہیں کیا جائے۔واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دو ریاستی منصوبہ پیش کرنے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جس میں انہوں نے امریکی صدر کے معاملے پر واضح حکمت عملی اختیار کرنے کا کہا تھا۔ ادھر سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کی ہے۔