مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے ایک رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات گہرے، تاریخی اور مضبوط ہیں۔اور ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق خلیل الحیہ نے مختلف ممالک کے دورے کے بعد غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور حماس کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ان میں خلل ایجاد نہیں کرسکتی ۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینیوں کی مدد میں کوئی کمی باقی نہیں چھوڑی ،اور ہم آج اتنے مضبوط ہوگئے ہیں کہ ہم اسرائیلیوں کا پتھروں کے بجائے راکٹوں سے مقابلہ کررہے ہیں ہمیں مضبوط بنانے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کا بنیادی اور اساسی کردار ہے اور شہید سلیمانی کے اسی بنیادی کردار کے پیش نظر حماس کے سابق وزير اعظم اور سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں شریک ہوئے۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ شام کے بحران کے ابتدائی کچھ سالوں میں ایران اور حماس کے تعلقات کمزور ہوگئے تھے لیکن شہید قاسم سلیمانی نے تعلقات کو پھر پہلی سطح پر پہنچا دیا کیونکہ شام کے مسئلہ میں ایران حق بجانب تھا اور ہم داعش کے دلدل میں گرفتار ہونے سے بچ گئے۔