مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی فوج کے فی الفور انخلا کے لیے وفد بھیجے تاکہ جلد از جلد کارروائی کا آغاز ہو سکے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیراعظم عادل عبد المہدی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملک میں موجود 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران وزیراعظم عبد المہدی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے امریکی وزیر خارجہ سے بغداد وفد بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔ عراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ عراقی پارلیمنٹ نے بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے اور عراقی عوام کی بھی یہی خواہش ہے اس کے علاوہ امریکی حملے میں ایرانی جنرل کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کا بھی یہی تقاضا ہے کہ امریکی فوج عراق سے نکل جائے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جنوری 2020 - 15:52
عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی فوج کے فی الفور انخلا کے لیے وفد بھیجے تاکہ جلد از جلد کارروائی کا آغاز ہو سکے۔