عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے موصل کے جنوب میں داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے موصل کے جنوب میں داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔اطلاعات کے داعش دہشت گرد عناصر جنوب موصل میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن حشد الشعبی کے اہلکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ عراق کی مسلح افواج کے ہمراہ حشد الشعبی نے عراق میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔