رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک مہمانوں اور شرکاء نے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک مہمانوں اور شرکاء نے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیا بھر کے مسلمان علماء اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے باہمی اتحاد اور یکجہتی کو اہم قراردیا اور مسلمانوں کو دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کی سفارش کی۔