مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد استعفی دینے والے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے نیب ریفرنس میں گرفتار اپنے والد آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورٹ آرڈرکےباوجودآصف زرداری کوطبی سہولت فراہم نہیں کی جا رہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پرمکمل عملدرآمدکیاجائے، نوازشریف کی طرح آصف زرداری کو بھی نجی ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، ن لیگ اور ہماری قیادت کی زندگیوں سے کھیلاجارہاہے، آصف زرداری نے ای سی ایل سے نام نکالنے اور باہرجانے کی اجازت نہیں مانگی۔چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان جلد استعفی دینے والاہے، آزادی مارچ میں شرکت کرنےوالے تمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں، ابھی تو یہ سفر شروع ہوا ہے ابھی بہت کچھ ہونے والا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 اکتوبر 2019 - 19:11
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد استعفی دینے والے ہیں۔