اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ دشمن کو ایران کا مقابلہ کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑےگی ۔ دشمن پر ایرانی فوج کا خوف و ہراس طاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ دشمن کو ایران کا مقابلہ کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑےگی ۔ دشمن پر ایرانی فوج کا خوف و ہراس طاری ہے۔ میجر جنرل باقری نے ایرانی فضائیہ کی اسپیشل فورس کی 65 ویں بریگیڈ کے دورے کے دوران دشمن کے خطرات اور ایرانی مسلح افواج کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی ایران کی مسلح افواج کے خلاف وسیع پیمانے پر پابندیوںاور سازشوں کے یش نظر خطے میں امن و سلامتی برقرار کرنے کے سلسلے میں ایرانی فوج کے دوش پر اہم ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ایران اور ایرانی قوم کے بارے میں  امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی اور عداوت کے بارے میں ڈرہ برابر شک و تردید نہیں کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایران اور ایرانی قوم کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔