پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹانے بعد ان کی جگہ سابق سفیر منیراکرم کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹانے بعد ان کی جگہ سابق سفیر منیراکرم کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک میں سفیروں کی بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دے دی۔

خیال رہے کہ ملیحہ لودھی کو فروری 2015 میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب مقرر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وفاق میں حکومت کے تبادلے کے باوجود اپنی خدمات جاری رکھیں۔

منیر اکرم اس سے قبل 2002 سے 2008 کے دوران 6 سال تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں۔