اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کربلا کے ننھے مجاہد حضرت علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں حسینی شیر خوار بچوں کے عظيم الشان اجتماعات منعقد ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کربلا کے ننھے مجاہد حضرت علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں حسینی شیر خوار بچوں کے عظيم الشان اجتماعات منعقد ہوئے۔

ایران کی حسینی خواتین نے اپنے بچوں کو خاص لباس پہنا  کراجتماعات میں شرکت کی اور حضرت رباب کو ان کے ننھے مجاہد حضرت علی اصغر (ع) کا پرسہ دیا۔ سب سے بڑا اجتماع  ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا جہاں حاضرین نے لبیک یا علی اصغر (ع) اور لبیک یا حسین (ع)  کی صدائیں بلند کیں۔

حسینی خواتین نے شہدائے کربلا کی عظيم الشان قربانی خاص طور پر حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مظلومانہ قربانی  اور شہادت کی یاد میں آنسو بہائے اور کربلا والوں کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کو ان کے عزیزوں اور پیاروں کی جانگداز شہادت پر پرسہ دیا۔