اجراء کی تاریخ: 19 اگست 2019 - 13:48

یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں  کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے صوبہ صعدہ کے متعدد علاقوں پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں کئی مکان تباہ اور منہدم ہوگئے جبکہ متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔