یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے بین الاقوامی ايئر پورٹ ابہا کو ایک بار پھرڈرون قاصف 2 کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے بین الاقوامی ايئر پورٹ ابہا کو ایک بار پھرڈرون قاصف 2 کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز نے حالیہ دنوں میں متعدد بار ابہا ایئر پورٹ پر حملہ کرکے ايئر پورٹ کی حساس جگہوں کو نشانہ بنایا ہے۔