ایرانی نوجوانوں کی قومی والیبال ٹیم نے اٹلی کی ٹیم کو شکست دیکر پہلی بار عالمی چیمپئن بن گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نوجوانوں کی قومی والیبال ٹیم نے اٹلی کی ٹیم کو شکست دیکر پہلی بار عالمی چیمپئن بن گئی ہے۔ ایرانی جوانوں کی قومی والیبال ٹیم نے اس سے قبل سیمی فائنل میں برازیل کی ٹیم  کو شکست سے دوچار کیا تھا اور فائنل میں اس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی ٹیم کو 2 گیموں کے مقابلے میں 3 گیموں سے شکست دیکرپہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لیا ہے۔