مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا جب کہ پاکستان میں متعین اپنے سفیر کو بھی واپس بلوالیا ہے۔ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو دفتر خارجہ طلب کرکے پلوامہ حملے پر احتجاج کیا گیا۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستان میں متعین اپنے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو بھی صورت حال پر مشاورت کے لیے فوری طور پر واپس بلا لیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر آج رات نئی دہلی روانہ ہوجائیں گے۔
ادھر پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پرسخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کیا ہے۔