مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے۔
پوپ فرانسس بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کریںگے جبکہ منگل کو ابوظبی اسپورٹس کمپلیکس میں ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہوںگے۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی روانگی سے قبل انہوں نے خطاب میں کہا کہ وہ یمن میں انسانی بحران کو دیکھ رہے ہیں اور اس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین سے امن معاہدے پر عمل کرنے اور لاکھوں بھوکے لوگوں کو فوری امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔
سینٹ پیٹرز کے اسکوائر میں ہزاروں لوگوں کے سامنے کہا کہ ان بچوں اور والدین کی فریاد خدا کی جانب بڑھ رہی ہے۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے ہیں کیونکہ یہ وہ بچے ہیں، جو بھوکے اور پیاسے ہیں، ان کے پاس ادویات نہیں ہیں اور وہ موت کے خطرے کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ کسی بھی پوپ کا دنیائے عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔