اجراء کی تاریخ: 30 جنوری 2019 - 19:53

وینزویلا کے باغی اپوزیشن لیڈر گوائیڈو پر خود ساختہ طور پر عارضی صدر بننے کے دعویٰ کے بعد ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وینزویلا کے باغی اپوزیشن لیڈر گوائیڈو پر خود ساختہ طور پر عارضی صدر بننے کے دعویٰ کے بعد ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سرکاری وکیل استغاثہ طارق ولیم صعب نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر اعلیٰ عدلیہ نے گوآئیڈو پر نا صرف ملک سے باہر جانے پر پابندی کردی ہے بلکہ اُن کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وینزویلا میں سیاسی بحران کا آغاز اپوزیشن لیڈر گوائیڈو کی جانب سے ایک ہفتے قبل نگراں صدر بننے کے دعویٰ سے ہوا تھا۔ امریکہ نے فوری طور پر خود ساختہ صدر کی حمایت کا اعلان کیا جس پر قانونی صدر مادورو نے امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔