اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں میں معنی خیز مذاکرات ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں میں معنی خیز مذاکرات ہوں گے۔

اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی معاملات میں اپنی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور بھارت معنی خیز مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس نے حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے ایک بہت تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے لہذا اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنا کردار نبھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز کے سلسلے میں پیش کرتا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔