اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوغان کی سرکاری دعوت پر انقرہ روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ  ترک صدر اردوغان کی سرکاری دعوت پر انقرہ روانہ ہوگئے ہیں۔ ایئر پورٹ میں نائـ صدر جہانگیری اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے صدر کو خدا حافظ کیا۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی ایران اور ترکی کی اعلی اسٹراٹیجک کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دو روزہ دورے پرروانہ  ہوگئے ہیں۔ ترکی میں دونوں ممالک کی اعلی اسٹراٹیجک کونسل کا اجلاس دونوں ممالک کے صدورکی صدارت میں منعقد ہو گا ۔ اس اجلاس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی امور پربھی  تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ صدر کے ہمراہ وفد میں صدارتی آفس کے انچارج واعظی، وزیر خارجہ جواد ظریف ، وزیر تیل بیژن زنگنہ، وزیر خزانہ، سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر اور بعض دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔