اجراء کی تاریخ: 5 دسمبر 2018 - 13:47

سعودی عرب کے امریکہ نواز اور خونخوار بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا قطر کو نابود کرنے کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا اور اب اس نے پہلو بدل کر قطری امیر شیخ تمیم بن حمدآل ثانی کو خلیجی ممالک کے اہم اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز اور خونخوار بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا قطر کو نابود کرنے کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا اور اب اس نے پہلو بدل کر قطری امیر شیخ تمیم بن حمدآل ثانی کو خلیجی ممالک کے اہم اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی ممالک کی تنظیم جی سی سی کے 9 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کے امیر کو دعوت نامہ بھیجا ہے، تاہم قطر نے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات مصر اور بحرین نے گزشتہ برس قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ اور قطر کو نابود کرنے کے لئے پوری کوشش کی۔ لیکن قطر نے ترکی اور ایران کے تعاون سے سعودی عرب کی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنا دیا ۔ قطر کے عدم حضور کی بنا پر خلیج فارس تعاون کا وجود خطرے میں پڑ گیا لہذا اب سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ نے مجبور ہوکر قطر کو پھر خلیجی تعاون کونسل میں شرکت کا دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔ سعودی بادشاہ کے اس دعوتنامہ کو مبصرین قطر کی فتح اور سعودی عرب کی شکست سے تعبیر کررہے ہیں ۔