مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم رضوی کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی کی موجودگی میں قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی ضریح سے غبار صاف کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں حرم حضرت معصومہ (س) کے متولی آیت اللہ سعیدی ، خادمین حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا اور حرم رضوی کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی موجود تھے۔ غبار روبی کی تقریب کے بعد حرم رضوی کے متولی نے آیت اللہ سعید سے ملاقات کی اور حرم کی یاداشت کی کتاب میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی مدینہ منورہ سے قم کی سمت ہجرت کو اپنے بھائی حضرت امام رضا (ع) کی ہجرت کی طرح تمدن ساز قراردیا۔ حرم رضوی کے متولی نے آیت اللہ سعیدی اور حرم کے خادمین کا حرم میں خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔
اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2018 - 11:03
حرم رضوی کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی کی موجودگی میں قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی ضریح سے غبار صاف کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔