اجراء کی تاریخ: 1 اکتوبر 2018 - 14:14

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوٹیرس نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوٹیرس نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اینتونیو گوٹیرس نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ وہ  اس مسئلے پر موجود عدم اتفاق کو مثبت مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٓٹری جنرل آج سے بھارت کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں جہاں وہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندرا مودی  اور وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 جون کو اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کی تنظیم نے کشمیر کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کشمیر میں لاکھوں افراد کے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کشمیر میں بار بار رونما ہونے والے تشدد اور بد امنی کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات اور پرامن حل کی بہت ضرورت ہے۔