اجراء کی تاریخ: 18 ستمبر 2018 - 13:16

جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان 3 روزہ سرکاری دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان 3 روزہ سرکاری دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔ ایئر پورٹ پر شمالی کوریا کہ رہنما کم ان اور سیکڑوں افراد نے جنوبی کوریا کے صدر کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور جنگ بندی کے معاملات سمیت دیگر امور پر بات چیت کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی یہ تیسری ملاقات ہے اور شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی ٹائم لائن پر متفق ہونا اہم پیش رفت ہو گی۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےصدر مون جائی ان کو امریکہ اورشمالی کوریا کے درمیان اعلیٰ مذاکرات کا کردار ادا کرنے کو کہاہے جبکہ شمالی کوریا کے حکام کا کہناہے کہ بات چیت میں تعطل کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔