مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں جیل پر 20 مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد قیدی فرار ہوگئےاور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس 4 گاڑیوں میں آئےتھے، انہوں نے چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دھماکہ خیز مواد سے جیل کا مرکزی دروازہ اڑا دیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے 105 قیدیوں میں سے41 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 ستمبر 2018 - 10:56
برازیل میں جیل پر 20 مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد قیدی فرار ہوگئےاور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔