مصری سیاستداں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نےامریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے ادارے انروا کی مدد بند کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت احمق حکومت ہے جو مظلوموں کو سزا دیتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصری سیاستداں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نےامریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے ادارے انروا کی مدد بند کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت احمق حکومت ہے جو مظلوموں کو سزا دیتی ہے۔البرادعی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس طرح آوارہ وطن فلسطینیوں کے حقوق کو پامال اور اقوام متحدہ کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں قراردادوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔

البرادعی نے ٹرمپ کے دوست عرب ممالک پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمرانوں کو امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کی حمایت ترک کرکےفلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے ۔ البرادعی نے کہا کہ امریکہ کی جگہ اب عرب ممالک کو انروا کو 360 ملین ڈالرکی امداد فراہم کرنی چآہیے انھوں نے کہا کہ عربوں کو اپنی عزت اور کرامت کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے اور امریکی صدر ٹرمپ کی تقلید کرنے سے باز رہنا چاہیے۔