اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ خصوصی طیارے سےاسلام آباد پہنچے تو پاکستانی وزارت خارجہ اعلی حکام کی جانب سے ان کا پر تپاک استقبال کیاگیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق جواد ظریف  پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے ، ان کی عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کسی بھی ملک کے وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔