ترک وزارت خارجہ نے افغانستان کے صوبہ پکتیا کے شہر گردیز میں وہابی دہشت گردوں کی طرف سے شیعہ جامع مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی فعل قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزارت خارجہ نے افغانستان کے صوبہ پکتیا کے شہر گردیز میں وہابی دہشت گردوں کی طرف سے شیعہ جامع مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی فعل قراردیا ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقدس مقامات کو بہیمانہ اور دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنانا بزدلی کی علامت ہے۔ ترک زارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذہبی مقامات پر عام شہریوں اور بےگناہ افراد کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر اسلامی عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ افغنستان کےگردیز علاقہ میں وہابی دہشت گردوں نے کل شیعہ جامع مسجد پر نماز جمعہ کے وقت حملہ کردیا جس میں کم سے کم 30 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔