افغانستان کےشمالی صوبے جوزجان میں طالبان اورداعش میں ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے اور ان جھڑپوں میں فریقین کے 120سے زائد شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کےشمالی صوبے جوزجان میں طالبان اورداعش میں ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ 3 روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے اور ان جھڑپوں میں فریقین کے 120سے زائد شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ان ہلاکتوں میں 72 طالبان اور 52  داعش سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان جھڑپوں میں 100سے زائد زخمی بھی ہوئے، دونوں عسکری تنظیموں کے درمیان یہ جھڑپیں درزاب اور قُوش تپ اضلاع میں ہو رہی ہیں، ان مقامات پر حالات ابھی بھی کشیدہ بتائے گئے ہیں۔ جوزجان کے گورنر کے ترجمان نے زخمیوں کی تعداد ایک سو سے زائد بتائی ہے۔ ان جھڑپوں کی وجہ طالبان کی جانب سے داعش کے ٹھکانے پر دس روز قبل کیا گیا حملہ تھا۔