مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزير خارجہ سامح شکری نے قطری حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قطر دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور بےگناہ افراد کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ مصری وزیر خآرجہ نے کہا کہ قطر نے علاقائی اقوام اور خطے کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر، سعودی عرب، بحرین اور امارات کی طرف سے قطر کے خلاف اقتصادی اور سیاسی پابندیوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2018 - 23:14
مصر کے وزير خارجہ نے قطری حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قطر دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور بےگناہ افراد کا خون بہانے میں مصروف ہے۔