شام کے جنوبی علاقے میں روسی جنگي طیاروں نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 22 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے جنوبی علاقے میں روسی جنگي طیاروں نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 22  داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیریئن آبزرویٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے المصفرا نامی علاقے میں مجموعی طور پر 35 حملے کیے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کا  بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق ان حملوں میں ایک ایسے تہہ خانے کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں 17 دہشت گرد  پناہ لیے ہوئے تھے ۔ شام کےصوبہ درعا میں بھی بمباری سے 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔