مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران تین علیحدگی پسندوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے ہندوستانی حکومت طاقت کا بے جا استعمال کررہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 جون 2018 - 11:52
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔