حکومتی فنڈزکے غلط استعمال پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارانیتن یاہو پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حکومتی فنڈزکے غلط استعمال پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارانیتن یاہو پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ سارانیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے باورچی کی موجودگی کو خفیہ رکھ کرکھانامنگوایاتھا۔ انہوں نےسوا کروڑ روپے کےکھانے وزیراعظم ہاؤس میں جعلسازی سےمنگوائےتھے۔ذرائع  کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ اور وزیراعظم ہاؤس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو دھوکہ دہی کے الزام میں 5 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔